میانمار میں مسلمانوں کی واپسی پر تحفظات

IQNA

میانمار میں مسلمانوں کی واپسی پر تحفظات

10:00 - January 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3504096
بین الاقوامی گروپ: مختلف فلاحی اور انسانی حقوق کے اداروں نے روھنگیا مسلمانوں کے طرز واپسی پر تشویش اور تحفظات کا اظھار کیا ہے

میانمار میں مسلمانوں کی واپسی پر تحفظات

 

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ TimeTurk؛ کے مطابق برما میں مختلف اداروں نے روھنگیا مسلمانوں کی واپسی کے عمل پر تشویش کا اظھار کیا ہے

 

ان تنظیموں نے صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے: اب تک میانمار کی حکومت کا انداز اور پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ واپسی پر ان مسلمانوں سے بد رفتاری نہیں ہوگی ، حکومت ان کو اقلیت اور غیرملکی تصور کرتی ہے اور ان کے قتل و غارت کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ واپسی کے عمل کو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی ہونی چاہیے اور روھنگیا مسلمانوں کو یقین ہونا چاہیے کہ انکے ساتھ ظلم نہیں ہوگا . واپسی پر انکو امن کے ساتھ انکی پہچان اور شہریت کے مسلے کو حل کرنا ہوگا۔ صرف واپسی سے کچھ حل نہیں ہوگا۔

 

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش اور میانمار میں روھنگیا مسلماںوں کی واپسی پر اتفاق ہوچکا ہے اور انکے لیے بعض مقامات پر کیمپس لگایے جارہے ہیں/.

3683253

نظرات بینندگان
captcha