IQNA

13:04 - January 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3504102
بین الاقوامی گروپ:پاک ایران ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز محرم سے قبل ہوگا جو ایران کے شہروں مشہد اور قم سے چلائی جائے گی

ایکنا نیوز- شفقنا- ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے ریلوے ماہرین کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زاہدان ریلوے ماجد آرجونی اور سیکرٹری پاکستان ریلوے بورڈ نے شرکت کی۔ ریلوے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا۔

 

پاک ایران ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز محرم سے قبل ہوگا جو ایران کے شہروں مشہد اور قم سے چلائی جائے گی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پندرہ روزہ مسافر ٹرین دوبارہ چلائی جائیگی۔ ٹرین سروس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان 15 مال گاڑیاں بھی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اس سے پہلے بھی کویٹہ زاہدان پرواز یا اسطرح کے فیصلے کیے گیے ہیں تاہم عمل نہیں ہوسکا ہے، کیا یہ فیصلہ بھی عملی ہوگا اسکا فیصلہ آنے والے وقت میں ہوگا۔

نام:
ایمیل:
* رایے: