انڈّونیشیاء کا قرآنی گاوں+تصاویر

IQNA

انڈّونیشیاء کا قرآنی گاوں+تصاویر

6:50 - February 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3504189
بین الاقوامی گروپ: قرآنی گاوں کے نام سے قرآنی مدرسوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے

انڈّونیشیاء کا قرآنی گاوں+تصاویر

ایکنا نیوز- قطری اخبار روزنامه «العرب» کے مطابق «قرآنی گاوں» کے نام سے انڈّونیشیاء میں قرآنی مدرسے کام کررہے ہیں جنکی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے

 

مخیرین کے تعاون سے بننے والے مدارس میں دینی اور دنیوی تعلیم دی جاتی ہے اور عوام میں ان مدرسوں کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

 

قرآنی گاوں نامی مدرسے «جاوا» اور «سوماٹرا» کے علاقوں میں مصروف عمل ہیں جہاں ان مدرسوں میں پانچ ہزار طلبا زیرتعلیم ہیں۔

 

مخیرین کے تعاون سے بننے والے ان مدرسوں میں زیادہ تر یتیم اور نادار بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

 

ان مدرسوں میں حفظ قرآن، تجوید، تفسیر کے ساتھ ریاضی، انگریزی اور عربی زبان بھی سکھانے کا اہتمام ہے جہاں مصر، یمن شام سے تعلق رکھنے والے اساتذہ خدمات انجام دیں رہے ہیں۔

 

«تانگرانگ» شہر میں مذکورہ مدارس کے انچارج کا کہنا تھا: پرایمری کے بعد میڈل اسکول میں ریذیڈینشل اسکول بھی بچوں کے لیے بنائے گیے ہیں تاکہ انہیں سہولت میسر ہو۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآن مجید اور جدید علم کے ساتھ مختلف شعبوں میں خاطر خواہ کامیابیاں مل رہی ہیں/.

3690637

نظرات بینندگان
captcha