انقلاب کی سالگرہ پر؛ آسٹریا میں فجر فاطمی پروگرام+تصاویر

IQNA

انقلاب کی سالگرہ پر؛ آسٹریا میں فجر فاطمی پروگرام+تصاویر

7:04 - February 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3504190
بین الاقوامی گروپ: انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے حوالے سے پروگرام ویانا(آسٹریا کا دارالحکومت) میں منعقد کیا گیا

انقلاب کی سالگرہ پر؛آسٹریا میں فجر فاطمی پروگرام+تصاویر

ایکنا نیوز- ویانا میں  امام علی(ع) اسلامی مرکز میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر پروگرام منعقد ہوا۔

اس جشن پروگرام میں ایرانی، عرب، ترک ، پاکستانی اور آسٹریا کے مسلم اور پیروان اہل بیت کے ماننے والے شریک تھے

 

اس پروگرام سے ویانا اسلامی مرکز کے سربراہ  حجت‌الاسلام والمسلمین محسن‌زاده نے خطاب میں جشن انقلاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امام خمینی اور انقلاب کے واقعات پر روشنی ڈالی۔

 

جشن پروگرام میں  عرب، پاکستانی، افغانستانی اور آسٹرین عوام نے مقامی اور مادری زبانوں میں امام خمینی(ره) اور انقلاب اسلامی کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

پروگرام سے آسٹریا میں ایرانی سفیر عبدالله مولائی نے بھی خطاب کیا۔

مولائی نے اپنے خطاب میں انقلاب کو عالمی قرار دیتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی نے تمام استعماری طاقتوں کو نظر انداز کیا اور دنیا میں مذہب اور اسلامی تشخص کو عالمی نظاموں کے سامنے پیش کیا۔

 

اس تقریب کے آخری میں رہبر معظم کے نمایندے  حجت‌الاسلام والمسلمین محمدی سیرت نے خطاب میں انقلاب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: راہ امام خمینی پر عمل کرنا آج ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

 

پروگرام میں امام خمینی اور انقلاب اسلامی کے حوالے سے ڈکومنٹری فلم بھی دکھائی گیی/.

فجر فاطمی در اتریش+عکس

فجر فاطمی در اتریش+عکس

3690163

نظرات بینندگان
captcha