بحرین؛ «إقرأ» قرآنی مقابلے

IQNA

بحرین؛ «إقرأ» قرآنی مقابلے

6:56 - February 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504194
بین الاقوامی گروپ:بحرین کے قرآنی مقابلوں میں بحرینی شہری سمیت مختلف اقوام کے ۶۱ نمایندے فائنل مرحلے میں شریک ہیں

بحرین؛ «إقرأ» قرآنی مقابلے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  akhbaralkhaleej.com؛ کے مطابق انجمن «خدام قرآن» کے تعاون سے منعقدہ مقابلوں میں طلبا اور طالبات شریک ہیں۔

 

قومی قرآنی مقابلے «إقرأ» کے اس فاینل مرحلے میں پہلی بار خواتین اور مردوں کے الگ الگ مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں جبکہ ابتدائی مرحلے میں ۶۰۰ امیدوار شریک تھے۔

 

سترہ فروری کو فاینل مقابلوں میں اکسٹھ امیدوار شریک ہوں گے جبکہ طلبا و طالبات کے مقابلے الگ الگ ہوںگے۔

 

خدام قرآن انجمن کے سربراہ اسحاق کوهجی کا کہنا تھا: تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں ، مردوں کے مقابلے اسلامی مرکز «فاتح» اور خواتین کے مقابلے «قضیبیة»(مشرقی منامہ) میں منعقد ہوںگے.

 

مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج شیخ خالد مالود کا کہنا تھا : حفظ مقابلوں میں مردوں کے لیے ۵ پارے جسمیں ۱۵ سال تک کے بچے، حفظ ۱۰ پارے میں ۱۸ سال اور حفظ ۱۵ پاروں میں اوپن مقابلے شامل ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے حفظ ۳ پاروں میں ۱۵ سال، حفظ ۵ پاروں میں اٹھارہ سال اورحفظ ۱۰ پاروں میں اوپن مقابلے ہوںگے۔

 

مقابلوں کا مقصد قرآنی تعلیمات کا فروغ بتایا جاتا ہے/.

3691008

نظرات بینندگان
captcha