امارات ؛ مسلم اقلیتوں کی کانفرنس کا اہتمام

IQNA

امارات ؛ مسلم اقلیتوں کی کانفرنس کا اہتمام

9:17 - February 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504207
بین الاقوامی گروپ: ابوظبی میں مغربی ممالک کی مسلم اقلیتوں کی صورتحال اور مسایل کے حوالے سے کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے

امارات ؛ مسلم اقلیتوں کی کانفرنس کا اہتمام

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  dailytexanonline؛کے مطابق  مغربی ممالک میں آباد پانچ سو ملین کی تعداد میں مسلم اقلیتوں کی مشکلات کے حوالے سےدو روزہ کانفرنس اٹھ مئی کو منعقد ہوگی جسمیں دنیا کے ایک سو تیس مختلف ممالک سے ۴۰۰ دانشوروں کی شرکت متوقع ہے۔

 

 

کانفرنس امور کے سربراہ ڈاکٹرعلی رشیدالنعیمی نے اس حوالے سے کہا : اس کانفرنس کا مقصد مختلف اقوام اور مذاہب میں

امن و صلح اور ہم آہنگی ایجاد کرانا اور مسلم بچوں کی سیکورٹی کو بہتر اورنفرت انگیز جرائم میں کمی لانا ہے۔

 

 

انکا کہنا تھا: آج دنیا گلوبل ویلیج بننے کی سمت جارہی ہے اور اس حوالے سے مسایل اور بحران بھی جنم لے رہا ہے اور بہت سے مسلمان دیگر ممالک کے جز بن کر ان ممالک کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔

 

 

النعیمی کا کہنا تھا کہ ان سب کے باوجود بہت سے ممالک میں مسلمانوں کو الگ سے دیکھا جارہا ہے اور اب تک انکو معاشرے کا حصہ تسلیم کرنے میں مسایل درپیش ہیں۔

 

مغربی ممالک میں مسلمانوں کی سیکورٹی اور نفسیاتی مسایل کو بہتر بنانا، اقوام میں وحدت کی ایجاد، شدت پسندی سے نمٹنے کے راستے، مسلمانوں کے کردار کو بہترانداز میں پیش کرنا،مسلم اقلیتوں کی مشکلات کا جایزہ اور حل کرنے کے راستے جیسے موضوعات پر کانفرنس میں دنیا کے ماہرین اور دانشور اظھار خیال کریں گے/۔

691895

نظرات بینندگان
captcha