شام؛ غوطہ شرقیہ کے بارے میں انسانی حقوق تنظیم کا ایمرجنسی اجلاس

IQNA

شام؛ غوطہ شرقیہ کے بارے میں انسانی حقوق تنظیم کا ایمرجنسی اجلاس

6:38 - March 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3504273
بین الاقوامی گروپ ـ شام کے مرکز دمشق کے مضافاقی علاقے غوطیہ شرقیہ میں صورتحال پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کا ایمرجنسی اجلاس منعقد کیا گیا

شام؛ غوطہ شرقیہ کے بارے میں انسانی حقوق تنظیم کا ایمرجنسی اجلاس

ایکنا نیوز-  عربی نیوز ایجنسی اینا؛ کے مطابق برطانیہ کے نمایندے کی درخواست پر مذکورہ اجلاس سویزرلینڈ کے شہر «جینیوا» میں منعقد کیا گیا

 

اس اجلاس میں غوطہ شرقیہ کی بگڑتی صورتحال کا جایزہ لیا گیا ۔

 

اس سے پہلے  ۲۴ فروری کو سلامتی کونسل میں اس بات پر اتفاق پایا گیا تھا کہ  منشور ۲۴۰۱ کے مطابق اس علاقے میں ایک مہینے تک جنگ بندی ہوگی اور کسی فریق کو خلاف ورزی کی اجازت نہ ہوگی ۔

 

معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوا تو سرکاری افواج اور مزاحمت کی افواج نے اپنی تمام تر توجہ ان علاقوں پر مبذول کردی جو داعش اور القاعدہ کی شاخ "جبہۃ النصرہ" کے قبضے میں تھے اور ان کے خلاف کاروائی کے لئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔

دریں اثناء غوطہ میں موجود دہشت گرد ٹولوں نے معاہدے سے اتفاق کے باوجود دمشق کے رہائشی علاقوں پر راکٹ اور مارٹر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تاہم بعض مغربی ممالک سازش کے تحت بشار حکومت کو خلاف ورزی کی ذمہ داری قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں۔/

3696016

نظرات بینندگان
captcha