IQNA

12:25 - March 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3504281
بین الاقوامی گروپ: سورج گنج کی دکان پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سجاد علی نامی جوان جان بحق ہوگیے

ایکنا نیوز- کوئٹہ میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دکان پر کام کرنے والا جوان جان بحق ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح سورج گنج بازار میں فائرنگ سے ایک شہری شھید۔ مقتول سجاد علی ولد عبدالصمد کا تعلق ھزارہ قوم سے ھے۔۔۔ اپنی دکان علی بھائی روڈ میں بیٹھے تھے کہ "نامعلوم" اشخاص نے فائرنگ کی۔ 22 سالہ نوجوان سجادعلی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حکومتی دعووں کے برعکس شیعہ ٹارگٹ کلنگ تواتر کے ساتھ ملک میں جاری ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے: