میانمار میں امن کانفرنس !

IQNA

میانمار میں امن کانفرنس !

6:30 - March 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3504283
بین الاقوامی گروپ: مسلمانوں کے حقوق پامال کرنے والی برمی حکومت «صلح پانگلونگ ۲۱ویں صدی» کانفرنس منعقد کررہی ہے

میانمار میں امن کانفرنس !

ایکنا نیوز- ارکھاین نیوز کے مطابق ملک بھر میں امن و امان کے لیے اپریل میں «صلح پانگلونگ ۲۱ویں صدی» کے عنوان سے امن کانفرنس منعقد کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے

 

آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ تمام دانشور اس امن کانفرنس میں شرکت کے لیے خود کو تیار کریں۔

 

انہوں نے ملکی ترقی کے لیے امن کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلح گروپس امن کے لیے حکومت سے اس کانفرنس میں بات چیت کرسکتے ہیں۔

 

برمی حکومت ایک طرف سے امن کے دعوے کررہی ہے مگر گذشتہ سالوں سے اب تک لاکھوں مسلمانوں کو دربدر کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کرچکی ہے اور اب تک سات لاکھ کے لگ بھگ مسلمان بنگلہ دیش فرار کرچکے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ برما اور بنگلہ دیش میں مسلمانوں کی واپسی کے معاہدے کے بعد پانگلونگ امن کانفرنس کو منعقد کرنے کی تجویز دی گیی ۔

 

اس کانفرنس کو سوچی کے والد "نگسان" کے شہر کے نام پانگلونگ سے منعقد کی جارہی ہے ، انہوں نے سال ۱۹۴۷ میں قومی مسلح گروپوں سے کامیاب امن معاہدہ کررکھا تھا۔/

3696586

نظرات بینندگان
captcha