IQNA

16:09 - March 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3504286
بین الاقوامی گروپ:نواز شریف کے دورہ گجرات پر پاکستان کے مخلص حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے کیونکہ نااہل وزیر اعظم نے یہ دورہ کالعدم لشکر جنھگوی کے معروف دہشتگرد عابد گجر کی دعوت پر کیا ہے

ایکنا نیوز- شفقنا-تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نااہل وزیر اعظم کا موجودہ صورتحال میں اگر کوئی حامی اور مدد گار ہے تو یہ دہشتگرد اور کالعدم جماعتوں کا ٹولہ ہے جنکو ہمیشہ نواز شریف کا آشیرباد حاصل رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لشکر جھنگوی کا مبینہ دہشت گرد عابد گجر مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پہ الیکشن لڑکر پنجاب اسمبلی پہنچا ہے جبکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے امجد فاروقی نے عابد گجر کی انتخابی مہم چلائی تھی۔

اسی طرح جھنگ سے بھی کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ مسرور جنھگوی کو نواز لیگ نے پنجاب اسمبلی کا ممبر بنوانے میں تمام تر حکومتی وسائل کو استعمال کیا۔

پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے دی نیوز کے مطابق عابد گجر چھ شیعہ مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے میں ملوث ہے جبکہ پرویز مشرف کے قتل کی سازش میں بھی شریک رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک طرف پاکستان دہشتگردوں کی معاونت کرنے کے الزام میں بلیک لسٹ ہونے جارہا ہے تو دوسری جانب اس ملک کے حکمران جماعت کے سرکردہ رہنماٗ دہشتگردوں کی دعوتیں اڑا رہیں ہیں اور انکے اجتماعات میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس بات سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے اصل دشمن یہی نواز لیگی ہیں جنہوں نے اپنے تیس سالہ سیاسی کیریئر میں دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کرنے کے علاوہ کچھ نہیں دیا

نام:
ایمیل:
* رایے: