اگلے مہینے کو؛ قطرمیں بزرگ قاریوں کا پانچواں بین الاقوامی مقابلہ

IQNA

اگلے مہینے کو؛ قطرمیں بزرگ قاریوں کا پانچواں بین الاقوامی مقابلہ

6:11 - March 06, 2018
خبر کا کوڈ: 3504287
بین الاقوامی گروپ: عمررسیدہ قرآء اور حفاظ کرام کا پانچواں بین الاقوامی مقابلہ قطر میں منعقد ہوگا

اگلے مہینے کو؛قطرمیں بزرگ قاریوں کا پانچواں بین الاقوامی مقابلہ

ایکنا نیوز- ای اخبارالشرق؛ کے مطابق حفظ و تلاوت کا پانچواں بین الاقوامی مقابلہ «رتّل الآیات تصل الغایات؛ قرآن پڑھ کر مقصد پاجا» کے عنوان سے منعقد ہوگا

مقابلہ عمررسیدہ افراد کی  فلاحی تنظیم  «احسان» اور وزارت اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے منعقد  کیا جارہا ہے۔

 

مذکورہ مقابلے آٹھ سے سولہ اپریل کو منعقد ہوں گے جسکا مقصد عمررسیدہ افراد کی قرآنی شعبے میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

مقابلوں میں ساٹھ سال سے زاید عمرکے افراد شریک ہوں گے جبکہ خواتین اور مردوں کے الگ الگ مقابلے شامل ہیں، مقابلے صبح اور شام کے اوقات میں ہوں گے اور شرکت کےلیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔

 

مقابلوں کے انچارج خلود مالکی کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیم(احسان) کے تعاون سے اس مقابلے زریعے سے ہم عمررسیدہ افراد کی حوصلہ افزایی کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی قرآن شعبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

3696922

نظرات بینندگان
captcha