حزب الله عراق: امریکی موجودگی کے حامی غلام اور ایجنٹ ہیں

IQNA

حزب الله عراق: امریکی موجودگی کے حامی غلام اور ایجنٹ ہیں

6:15 - March 06, 2018
خبر کا کوڈ: 3504288
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ عراق کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں جب تک امریکی موجود ہے تحریک مسلح رہے گی اور جو لوگ امریکی موجودگی کے حامی ہیں وہ امریکی ایجنٹ ہیں

حزب الله عراق: امریکی موجودگی کے حامی غلام اور ایجنٹ ہیں

ایکنا نیوز- اتجاہ پریس کے مطابق حزب اللہ عراق کے ترجمان جعفرحسینی نے عراق میں امریکی موجودگی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا : حزب اللہ عراق امریکی موجودگی کے خلاف ہے

 

انکا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں امریکی فورس موجود  ہے تحریک مسلح رہے گی ، ہم نے حکومت کو خاصا وقت دیا کہ وہ امریکی فورسز کو باہر نکالنے پر مجبور کریں۔

 

حسینی نے کہا کہ ہم کسی طور امریکی موجود کو نہیں مان سکتے اور ہم ہر صورت امریکیوں کو باہر نکالنے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ امریکی موجودگی سے نقصان کے علاوہ ہمیں کوئی فایدہ نہیں پہنچا ہے اور زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتے مگر ملک میں  ۲۰ امریکی اڈے کسی طور درست نہیں۔

 

حزب‌الله عراق نے مزید کہا کہ آج حزب اللہ دس برابر زیادہ طاقتور مسلح تنظیم بن چکی ہے اور جدید ترین اسلحوں کے ساتھ حزب اللہ اور فوج میں اچھی ہم آہنگی موجود ہے ، ہم نے ان سے کہا ہے کہ وہ امریکی اڈوں کے قریب نہ رہیں اور امریکی سپر کا کردار ادا کرنے سے گریز کریں۔

 

انہوں نے بعض اہل سنت گروپوں کی جانب سے امریکی موجودگی کے مطالبے کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ امریکی موجودگی کی وجہ سے القاعدہ اور دیگر مسلح تنظیمیں یہاں وجود میں آچکی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ امریکی موجودگی کے حامی اصل میں انکے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

 

جعفر حسینی نے کہا کہ ہم انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں مگر عوام سے چاہتے ہیں کہ وہ ضرور شرکت کریں اور باصلاحیت افراد کو آگے لانے میں کردار ادا کریں۔/

حزب الله عراق: امریکی موجودگی کے حامی غلام اور ایجنٹ ہیں

3696983

نظرات بینندگان
captcha