یوم مادر کے حوالے سے؛ صنعا میں سیمینار «حضرت زهرا، قرآنی نمونہ» کا انعقاد

IQNA

یوم مادر کے حوالے سے؛ صنعا میں سیمینار «حضرت زهرا، قرآنی نمونہ» کا انعقاد

6:20 - March 06, 2018
خبر کا کوڈ: 3504289
بین الاقوامی گروپ ـ انصاراللہ یمن کے شعبہ خواتین کے تعاون سے ثقافتی-سیاسی سیمینار «حضرت زهرا(س) قرآنی نمونہ» صنعا میں منعقد کیا گیا

یوم مادر کے حوالے سے؛صنعا میں سیمینار «حضرت زهرا، قرآنی نمونہ» کا انعقاد

ایکنا نیوز- روزنامه الندی کے مطابق عالمی یوم خواتین اور ایام ولادت با سعادت حضرت زهرا(س) کی مناسبت سے صنعا میں

«حضرت زهرا، قرآنی نمونہ» سیمینار منعقد ہوا جسمیں حضرت فاطمہ کی شخصیت کے مختلف پہلووں جیسے ظلم سے مقابلہ ، اسلامی کی تبلیغ اور اخلاقی نکات پر روشنی ڈالی گیی

 

سیمینار میں یمنی مقاومت اور مزاحمت پر تاکید کی گیی اور اس بات پر اطمینان کا اظھار کیا گیا کہ یمنی خواتین سیرت فاطمہ پر چلتے ہوئے اپنے کردار ادا کریں گی۔

 

سیمینار میں العمدی نے «مطلوب نمونہ» کے عنوان سے سیرت حضرت فاطمه(س) پر خطاب میں کہا کہ جناب سیدہ کی زندگی ظلم کے خلاف نمونہ عمل ہے اور اسی پر چلتے ہوئے آج سعودی اور امریکی مظالم سے مقابلے کے لیے تیارہونا چاہیے۔

 

«حضرت زهرا (س)، جانثار ماں» کے عنوان سے خطاب میں انصاراللہ کی خاتون رکن  «حوریه ستین» نے خطاب میں کہا کہ آج یمنی خواتین کے لیے حضرت زهرا(س) بہترین نمونہ عمل ہیں۔

 

انہوں نے حضرت زهرا(س) کی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جناب زهرا(س) نے اسلامی اور انسانی کمالات سے لبریز زندگی سے سب کے لیے حجت تمام کردیا۔

 

انصاراللہ کی ثقافتی امور کی انچارج خاتون ابتسام محطوری نے سیمینار میں انصاراللہ کی خواتین کے کردار کو مختلف امور میں سراہا اور مقاومت میں انکے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ سب جناب فاطمه زهرا(س) کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکن بنایا گیا ہے۔/

3696926

نظرات بینندگان
captcha