پاکستان؛حضرت فاطمہ زہرا(س)کی ولادت کے جشن کا آغاز

IQNA

پاکستان؛حضرت فاطمہ زہرا(س)کی ولادت کے جشن کا آغاز

6:48 - March 07, 2018
خبر کا کوڈ: 3504292
بین الاقوامی گروپ: شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے پروگراموں کا آغاز کل رات سے ہورہا ہے

پاکستان؛حضرت فاطمہ زہرا(س)کی ولادت کے جشن کا آغاز

ایکنا نیوز- دنیا کے اکثر شیعہ نشین شہروں میں عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت بی بی دو عالم کی ولادت با سعادت کا جشن منا رہے ہیں-

 

محفل میلاد کے مرکزی اجتماعات کربلا و نجف کے ساتھ  مشہد مقدس اور قم المقدسہ میں بھی جاری ہیں جبکہ دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی جشن کا اہتمام کیا گیا ہے-

 

پاکستان اور ھندوستان  سمیت یورپ و امریکہ کے گوشہ و کنار سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ شہزادی کونین کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جگہ جگہ جشن اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے-

کویٹہ کے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں محافل جشن کا آغاز کل رات سے ہوگا اور ہر رات ٹھیک نو بجے جشن کا آغاز ہوگا جسمیں تلاوت قرآن کریم، سیرت بی بی پر تقاریر اور دیگر پروگرامز شامل ہیں۔

 

دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بیس جمادی الثانی ہجرت سے آٹھ سال قبل پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے بیت الشرف میں اس دنیا میں تشریف لائیں-

 

شہزادی کونین اعلی الہی اور انسانی کمالات و فضائل کی حامل تھیں- آپ کی الہی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ آپ جب بھی بزم رسالت میں تشریف لاتیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھ کر آپ کا استقبال کرتے اور بی بی دوعالم کو اپنی جگہ پر بٹھاتے-

 

قابل ذکر ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت پر بہت سی شہروں اور ملکوں میں یوم مادر اور یوم خواتین بھی منایا جاتا ہے-

پاکستان؛حضرت فاطمہ زہرا(س)کی ولادت کے جشن کا آغاز

نظرات بینندگان
captcha