پندرہ سولہ مارچ کو؛ تھائی لینڈ میں اسلام اور بودیسم میں گفتگو

IQNA

پندرہ سولہ مارچ کو؛ تھائی لینڈ میں اسلام اور بودیسم میں گفتگو

7:03 - March 07, 2018
خبر کا کوڈ: 3504295
بین الاقوامی گروپ: ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے تھائی لینڈ میں اسلام اور بودیسم میں گفتگو کی نشست چولالانگکورن یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوگی

پندرہ سولہ مارچ کو؛تھائی لینڈ میں اسلام اور بودیسم میں گفتگو

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق اسلام اور بودیسم میں گفتگو کی نشست میں ایران اور سری لنکا کے سو سے زاید دانشور اور اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔

 مذکورہ نشست تھایی لینڈ کی چولالانگکورن یونیورسٹی میں منعقد ہوگی جو  ۱۰۰ سال پرانی تاریخی یونیورسٹی بتایی جاتی ہے۔

 

اس نشست میں دونوں ادیان میں ہم آہنگی، امن و آشتی اور ایکدوسرے کی پہچان اور آشنائی پر گفتگو ہوگی جسکا مقصد مذاہب کے پیروکاروں میں وحدت ایجاد کرانا ہے۔

 

تھایی لینڈ کی سیکریٹری ثقافت، تھائی لینڈ میں شیخ‌الاسلام کے نمایندے اور صدر کے مشیر، تھایی لینڈ میں ایرانی سفیر، چولالانگکورن یونیورسٹی کے سربراہ، سری لنکا، تھائی لینڈ، میانمار کی اہم سیاسی شخصیات اور مذہبی اسکالرز بھی اس نشست میں شریک ہوںگے۔

 

اس نشست کا پہلا اجلاس دو سال قبل ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے تہران میں منعقد ہوا تھا جسمیں میانمار، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے دانشور شریک تھے۔/

3697310

نظرات بینندگان
captcha