IQNA

9:58 - March 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3504297
بین الاقوامی گروپ:کوئٹہ میں نامعلوم تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ہزارہ جوان کو کلی جیو کرانی کے علاقے میں شہید کر دیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق آج صبح کوئٹہ کے علاقے کلی جیو کرانی  روڈ پر  نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان عباس موقع پر شہید جبکہ ایک اور شیعہ جوان زخمی ہوگیا۔

فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں پر اس کی شناخت  عباس کے نام سے کی گئی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے تواتر کے ساتھ اس چھوٹے شہر میں دہشت گردی کا راج قایم ہوچکا ہے مگر حکومت اب تک کسی اقدام سے گریز کررہی ہے جو انکی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے: