ایکنا نیوز- مصری اخبارالأهرام؛کے مطابق سخت ترین سیکورٹی کے حصار میں مسلمانوں نے جمعے کی نماز ادا کی۔
سری لنکن پولیس کے مطابق کولمبومیں مساجد کی سیکورٹی کے لیے نفری میں اضافہ کیا گیا اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
پولیس کے مطابق بعض مقامات پر حملوں کے مرتکب افراد کی تلاش جاری ہے۔
کولمبو پولیس کے مطابق مسلمانوں پر حملوں میں ملوث ایک سو چالیس افراد اب تک گرفتار ہوچکے ہیں جنمیں شدت پسندوں کے بعض لیڈر بھی شامل ہیں۔
قابل ذکرہے کہ سری لنکا کے بعض شہروں میں راتوں کو مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر حملوں کے واقعات میں کافی نقصانات پہنچایے گیے ہیں۔
گذشتہ اتوار سے ایک بودھسٹ جوان کی موت کے بعد مسلمانوں پر حملوں کے واقعات کا آغاز ہوا اور اب تک مسلمانوں کے دو سو گھر اور گیارہ مساجد کو نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔/