مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ! امام کعبہ

IQNA

مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ! امام کعبہ

9:35 - March 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3504306
بین الاقوامی گروپ: اسلامی فوجی اتحاد مسلمان دشمنوں سے مقابلہ کرے گا۔ شیخ صالح بن محمد آل طالب

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا ہے کہ مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ، امت مسلمہ میں یکجہتی پیدا کرنا علمائے کرام،حکمرانوں اور میڈیا کی ذمہ داری ہے، اللہ کے نزدیک عزت والا وہ ہے جو متقی اور پرہیزگار ہے۔

امام کعبہ نے لاہورکے نواح میں کالاشاہ کاکو میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل ایمان تقوی ٰ اختیار کریں، احادیث پر عمل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، رسول اللہ کے فرمان پر عمل نہ کرنے والے گمراہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اعمال سے پرہیز کی جائے جس سے دوسروں کو تکلیف ہو، مسلمان غیبت اور چغلی سے بچیں۔ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے ہمارے لیے دین اسلام منتخب کیا۔

انکا کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد ہر مسلم دشمن طاقت کا مقابلہ کرکے اس نابود کرے گا ، تاہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ  برما میں مسلمانوں کی نجات کے لیے اب تک اس اتحاد کا کیا کردار رہا ہے، قبلہ اول کی آزادی کے لیے اس اتحاد نے ایک بیان تک دینے کی زحمت نہیں کی ہے اور اگر کہیں انکی جھلک نظر آتی ہے تو یمن میں غریب عرب اور مسلمانوں کے خون میں ہاتھ ضرور رنگین کرچکا ہے ،فرقہ واریت سے پرہیز کا درس دینے والوں نے کفر کا بازار گرم کررکھا ہو تو وہ درس وحدت کیا دیں سکتے ہیں، کیا اس اتحاد سے بھلایی کی امید رکھی جاسکتی ہے؟

نظرات بینندگان
captcha