ایکنا نیوز-ترک اخبار روزنامه «ینی شفق» کے مطابق جرمن شدت پسند پارٹی کے رکن الیگزنڈرگائولنڈ Alexander Gauland) نے اوزیل کے عمرہ حج پر جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مذکورہ سیاست دان نے کہا تھا کہ (آلٹرنیٹو فار جرمن) پارٹی کے مطابق جرمنی اور اسلام میں کوئی تعلق نہیں اور ایسا سفر لمحہ فکریہ ہے۔
اوزیل نے گائولنڈ کے اعتراض میں سوشل میڈیا پر جواب میں لکھا ہے: میرے مطابق (گائولنڈ) کے اس بیجا اعتراض پر جواب دینا ہی فضول ہے اور اس کا مطلب گاولنڈ کو اہمیت دینا ہوگا۔
مسعود اوزیل نے روزنامه «تاگسشپیل» سے بھی گفتگو میں کہا تھا کہ وہ میدان میں اترنے سے پہلے قرآنی آیات کی تلاوت کرتے ہیں۔/