ایکنا نیوز – خبررساں ادارے iraqinews کے مطابق عراقی فیڈرل پولیس کے جنرل شاکر جودت کے مطابق داعش کے ۱۹۴۸۴ دہشت گرد صوبہ نینوا،کرکوک،صلاح الدین اور الانبار میں مارے جاچکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اس عرصے میں عراق کے چار صوبوں سے ۸۹۰ شہر اور ستائیس ہزار کیلو میٹر کا علاقہ داعش سے آزاد کرایا گیا ہے۔
عراق کی آزادی کی مہم شروع ہونے کے بعد سے داعش کے دہشت گردوں کے علاوہ ان سالوں میں ہزاروں شہری بھی واقعات میں جان بحق ہوچکے ہیں۔
عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے دسمبر ۲۰۱۷ کو رسمی طور پر اعلان کیا کہ عراق سے داعش کا صفایا کردیا گیا ہے۔/