ھالینڈ؛ ٹی وی چینل سے اسلام مخالف فلم نشر

IQNA

ھالینڈ؛ ٹی وی چینل سے اسلام مخالف فلم نشر

10:34 - March 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3504347
بین الاقوامی گروپ: اسلام مخالف توہین آمیز فلم سرکاری ٹی وی سے نشر کرنے پر مختلف تنظیموں اور اداروں نے سخت رد عمل ظاہر کیا

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  aabbir.com؛ کے مطابق ہالینڈ کی شدت پسند جماعت کی انتخاباتی مہم میں بنائی جانے والی فلم اسلام مخالف توہین آمیز فلم سرکاری ٹی وی npo سے نشر کرنے پرشدید اعتراضات کیے جارہے ہیں

 

سوشل میڈیا پر عوامی نے شدید غم و غصے کا اظھار کرتے ہوئےاس فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

 

ہالینڈ کے سوشل ورکر«الیا دی فریس» نے اس فلم کو شرم آور قرار دیتے ہوئے کہا : سیاسی تنظیموں کو ٹی وی پر وقت دینا ہمیشہ خوفناک رہا ہے اور " فریڈم" پارٹی کی مذکورہ فلم کو توہین آمیزترین اقدام شمار کیا جاسکتا ہے۔

 

ایک اور سماجی کارکن أریک کا اس بارے میں کہنا تھا: فریڈم پارٹی مسلمانوں کو خاین قرار دینے کی کوشش کررہی ہے مگر یوں سرعام تبلیغ خلاف قانون ہے یا اسلام کو یوں پیش کرنا قابل مذمت ہے۔/

3701259

نظرات بینندگان
captcha