داعش کا ۱۲۰ ایزدی بچوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف

IQNA

داعش کا ۱۲۰ ایزدی بچوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف

10:36 - March 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3504348
بین الاقوامی گروپ: تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش عراق سے اغوا کرنے والے ایک سو بیس ایزدی بچوں کو شام میں دہشت گردی کے لیے استعمال کررہی ہے

ایکنا نیوز-  فرات نیوز کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں ایزدی نمایندے فیان دخیل کا کہنا تھا: داعش عراق کے صوبہ نینوا سے اغوا کرنے والے ایک سو بیس ایزدی بچوں کو شام میں دہشت گردی کے لیے استعمال کررہی ہے

 

انکا کہنا تھا کہ ایک گیارہ سالہ بچہ جو فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے انکے مطابق ۱۲۰ بچوں کی عمریں ۱۰ سے ۱۳ سال کے درمیان ہیں جو  سنجار کے علاقے سے ہیں انکو داعش مجبور کررہی ہے کہ وہ میدان جنگ میں جاکر لڑیں۔

 

دخیل کے مطابق اغوا کے وقت یہ بچے ۶ سے ۹ سال کے تھے اور اس عرصے میں انکی برین واشنگ پر بھی کام کیا گیا ہے۔

 

دخیل نے عراقی فورسز نے درخواست کی کہ ان بچوں کی نجات کے لیے کوشش کریں۔

 

ایزدی نمایندے نے مطالبہ کیا کہ تمام فورسز بچوں کو گرفتار کرتے وقت ان سے شناخت طلب کریں اور ان بچوں کا خاص خیال رکھیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہمارے مطابق ۱۰۶۰ بچوں کو مختلف علاقوں سے داعش اغوا کرکے ساتھ لے گیی ہے۔/

http://iqna.ir/fa/news/3701295

نظرات بینندگان
captcha