ایکنا رپورٹ؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے پہلے دن کے واقعات + تصاویر

IQNA

ایکنا رپورٹ؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے پہلے دن کے واقعات + تصاویر

9:31 - April 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504464
بین الاقوامی گروپ: تہران میں پینتیسویں قرآنی مقابلوں میں اسٹیج پر آنے پر سے پہلے ہی سات امیدوار نا اہل ہوگیے

ایکنا رپورٹ؛بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے پہلے دن کے واقعات + تصاویر

ایکنا نیوز- پینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے پہلے دن  سنیر اور اسپشل افراد کے چوبیس قاریوں کےدرمیان مقابلہ ہوا،

پہلے دن حفظ کل قرآن نابینا حفاظ کے مقابلوں میں بارہ قاریوں نے مقابلہ کیا اور ہر حافظ قرآن سے ججز نے تین سوالات کیے جنکا انہوں نے جواب دیا

مجموعی طور پر اس دن چوبیس قاریوں نے مقابلے میں حصہ لیا ۔

 

مقابلے کے پہلے دن تین نامور قاریوں نے اعزازی تلاوت کا شرف بھی حاصل کیا جبکہ تواشیح خوانی سے بھی شرکاء محظوظ ہوئے ۔

 

ادارہ اوقاف و امورخیریہ کی ترجمان معصومہ فرزانہ نے پریس کانفرنس میں خواتین مقابلوں کے حوالے سے گفتگو کی ،خواتین مقابلے ہوٹل ارم میں منعقد ہورہے ہیں۔

 ایکنا رپورٹ؛بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے پہلے دن کے واقعات + تصاویر

 مقابلے میں شرکت سے پہلے ہی اس دن سات امیدواروں کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر مقابلے میں شرکت سے روک دیا گیا اور سوال اٹھا کہ انکو ایران آنے سے پہلے درست کیوں نہ جانچا گیا؟

پینتیسویں بین الاقوامی قرآنی کے پہلے دن افغانی قاریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہال میں بڑی تعداد میں افغانی باشندے آیے تھے جنہوں نے اپنے نمایندوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔

ہال میں شرکاء میں سے بعض نے مدافعین حرم کی تصاویر اٹھا کر شہداء مدافع حرم سے عقیدت کا اظھار کیا ۔

 

مقابلے صبح و شام کے اوقات میں منعقد ہورہے ہیں ، صبح  ۹ سے ۱۳  اور سیکنڈ شفٹ میں  ۱۶ سے ۲۰ تک منعقد کیے جارہے ہیں جبکہ مختلف چینلز سے مقابلہ برراہ راست دکھایا جارہا ہے۔/

 

3707276

نظرات بینندگان
captcha