روزے کا ایک اہم ترین فائدہ حکمت ہے.ایرانی اسکالر

IQNA

روزے کا ایک اہم ترین فائدہ حکمت ہے.ایرانی اسکالر

15:15 - May 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504611
بین الاقوامی گروپ: اگرہم اللہ کی مہربانی کےساتھ بہترارتباط قائم کریں تو ہم ایسےنتائج اوراثرات تک پہنچیں گےکہ دوسرے لوگ بھی ان نتائج اوراثرات کو دیکھ کر اللہ کی مہربانی کے پیچھے جائیں گے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- حوزہ ویونیورسٹی کےاستاد حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان نےامام صادق علیہ السلام نامی مسجد میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ کئی وجوہات کی بنا پرہمیں اللہ کی مہربانی کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اگرہم اللہ کی مہربانی کےساتھ بہترارتباط قائم کریں تو ہم ایسےنتائج اوراثرات تک پہنچیں گےکہ دوسرے لوگ بھی ان نتائج اوراثرات کو دیکھ کر اللہ کی مہربانی کے پیچھے جائیں گے۔

حجۃ  الاسلام پناہیان نےاللہ کی مہربانی کا ادراک انسان کی حالت کو بہترکرتا ہے اوراللہ کی مہربانی  کے ادراک سےانسان کی زندگی کی حقیقت بھی بہترہوجاتی ہےکیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے ذکرکی تاکید فرماتا ہے اورقرآن کریم میں آیا ہےکہ اگرم اللہ کی یاد میں نہ رہے تو تمہاری زندگی سخت ہوگی اوریہ سختی فقط دنیا میں ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اللہ کی رحمانیت کی صفات دوسری صفات سے زیادہ ہیں۔ روحانی محافل کو اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ شمارکریں کیونکہ اگرہم اللہ کی مہربانی کےساتھ صحیح ارتباط قام کریں تو آہستہ آہستہ دنیا کے ساتھ ہماری محبت کم ہوتی جائے گی۔

حوزہ علمیہ کے استاد نےکہا ہےکہ اگرہم اللہ کی رحمانیت اوررحیمیت پرتوجہ دیں اوراس کے ساتھ اپنی زندگی کوکمال عطا کریں تو ہماری دنیا اورآخرت آباد ہوجائے گی۔ اللہ کی رحمانیت کی طرف توجہ دنیاوی زندگی میں ہماری مادی ضرورت ہےاورجولوگ اللہ کا ذکرکرتے ہیں تو اللہ ان کی زندگی کے مختلف حصوں میں برکت عطا فرماتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اگرہم اللہ کےعزیزہونےکو سمجھ جائیں تو ہمارے لیے اس کی مہربانی اورمحبت مزید شیریں ہوجائے گی۔ قرآن مجید میں پندرہ سے زائد مرتبہ اللہ کےعزیزہونےکی طرف اشارہ کیا گیا ہے اورقرآن مجید کی اکثرآیات اللہ کی عظمت وہیبت کو بیان کرتی ہیں۔

حجۃ الاسلام پناہیان نےآخرمیں امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ علیہ السلام فرماتےہیں پروردگارا میرے فخرکے لیے یہی کافی ہے کہ تو میرا مولا اورمیں تیراعبد ہوں۔

نظرات بینندگان
captcha