ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق (گیارہ جون) کو تقریب میں مصری صدر عبدالفتاح سیسی خصوصی شرکت کریں گے جہاں قاریوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
وزارت اوقاف کے مطابق اہم پوزیشن ہولڈروں میں ایک ملین پونڈ کے انعامات تقسیم ہوں گے
اس تقریب میں اسپشل قرآء اور دیگر معذور قاریوں کی حوصلہ افزائی بھی شامل ہے جو رمضان میں ہونے والے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مصر کے پچیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۵۰ ممالک کے چیاسٹھ قرآء شریک تھے جو چار مختلف شعبوں کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے جنمیں مصر کے اسماعیل فؤاد اسماعیل اول ،مصر ہی کے محمود سعید ضیف دوم اور کویت کے عمر یوسف جزاع فهد شعلان سوم مقام حاصل کرچکے ہیں۔
حفظ مقابلوں میں الجزایر کے بلقاسم خیرالدین اول،نایجیریا کے حسن مصطفی بشیر دوم ،اردن کے جهاد یونس احمد ضمرہ سوم اور بحرین کے عبدالرحمن عبدالله حسن چہارم مقام لینے والوں میں شامل ہیں۔
تجوید مقابلوں میں بنگلہ دیش کے محمد مجاهد الاسلام ،کینیا کے هیثم صقر احمد اور تاجیکستان کے محمد یوف محمدی پوزیشن لینے والے قرآء ہیں۔
نوجوانوں کے حفظ مقابلوں میں عبدالله عمار محمد السيد، مصطفى عبدالغنى محمود، نصر السيد نصر عبدالسلام اور تسنیم محمد محمد و محمد سلامة محمد عبدالزين نمایاں پوزیشن لینے والے کم عمر قاریوں میں شامل ہیں۔/