برهان محمد؛امریکی نمایندہ دبئی حفظ مقابلہ جیتنے میں کامیاب

IQNA

برهان محمد؛امریکی نمایندہ دبئی حفظ مقابلہ جیتنے میں کامیاب

12:07 - June 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3504695
بین الاقوامی گروپ – سولہ سالہ نوجوان احمد برهان محمد نے دبئی میں منعقدہ حفظ قرآن مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

برهان محمد؛امریکی نمایندہ دبئی حفظ مقابلہ  جیتنے میں کامیاب

ایکنا نیوز-  اِم.پی.آر. نیوز ے کے مطابق امریکہ کے مینا سوٹا ریاست کے نیوبرایٹن علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان حافظ احمد  دبئی حفظ مقابلہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے

 

حفظ مقابلوں میں سو ممالک کے نمایندے شریک تھے جنمیں احمد نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

 

امریکہ واپسی پر ٹام کرن، اِم.پی.آر. نیوز کے نمایندے سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: امریکہ کی جانب سے پہلی بار اس مقابلے کو جیتنے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔

 

احمد نے مزید کہا : سات سال کی عمر سے چھوٹی سورتوں کے حفظ سے کام شروع کیا اور پھر شوق میں اضافہ ہوتا گیا۔

 

مقابلے میں جیتنے کی ضروریات کے حوالے سے احمد کا کہنا تھا: درست حفظ کے ساتھ اچھی آواز اور درست تجوید کی اہمیت زیادہ ہے ۔

 

ٹام کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے بغیر کسی غلطی کے تمام سوالوں کا درست جواب دیا اور یہ ایک کارنامہ کہا جاسکتا ہے ۔

 

ٹام کرن کے ایک سوال کے جواب میں احمد کا کہنا تھا کہ آپ خود سے نہیں پڑھ سکتے بلکہ ججز کے حکم پر جہاں سے وہ کہیں آپ کو تلاوت کرنی ہوگی۔

 

احمد برهان نے مزید کہا کہ ان مقابلوں میں صرف حفظ کی مشق ہی نہیں ہوتی بلکہ ایمان میں اضافہ ہوتا ہے اور قرآن جتنا پڑھتے جائیں گے ایمان میں اسی قدر اضافہ ہوتا جائے گا 

 

قابل ذکر ہے کہ  ۶۸ هزار ڈالر جیتنے والے حافظ کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو فلاحی کاموں میں خرچ کرنے کا عزم رکھتا ہے۔/

3721332

نظرات بینندگان
captcha