رهبر معظم انقلاب کا اقتصادی مشکلات کے حل پر زور/ ایرانی قوم بیدار ہے

IQNA

رهبر معظم انقلاب کا اقتصادی مشکلات کے حل پر زور/ ایرانی قوم بیدار ہے

11:36 - June 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3504712
بین الاقوامی گروپ: رهبر معظم انقلاب نے عید کے خطبے میں اقتصادی مشکلات کے حل کے لیے حکومتی کوششوں پر تاکید کی/امریکہ کو سازشوں میں شکست ہوگی

رهبر معظم انقلاب: اقتصادی مشکلات کا حل اہم قرار/ ایرانی قوم بیدار ہے

ایکنا نیوز- رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے مطابق ایرانی عوام کی کثیر تعداد اور ملک کے اعلی سیاسی و عسکری حکام نے رمضان المبارک کے اختتام پر شکرانے کے لیے امام خمینی عیدگاہ میں امام خامنہ ای کی امامت میں نماز عید ادا کی۔

امام خامنہ ای نے عید کے خطبوں میں ایرانی قوم سمیت عالم اسلام کو عید کی مبارکباد دی اور ماہ رمضان کو مومنین کے درمیان ایک مقابلے کے میدان سے تشبیہ دی کہ جس کے دوران انسان اطاعت خداوندی کے سبب رضائے الہی کے نزدیک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میدان میں ایرانی قوم ہمیشہ سے سرافراز رہی ہے اور خداوند متعال کے احکام کو احسن طریقے سے بجا لاتی ہے۔

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ ہماری قوم بیدار اور ہر وقت تیار ہے، وہ عناصر جو یہ تبلیغ کرتے ہیں کہ ہماری قوم تھک گئی ہے، وہ غلطی پر ہیں کیونکہ وہ خود خستہ حال ہوچکے ہیں اور قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔ 

رہبر انقلاب نے یوم القدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ رواں سال یوم القدس دیگر اقوام میں بھی نہایت پرشکوہ انداز سے منایا گیا، مختلف ممالک سے جو خبریں آتی رہیں ان سے معلوم ہوا ہے کہ آج قدس کی پکار دنیا کے کونے کونے تک جا پہنچی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دشمن کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود دنیا کے دیگر اقوام ایرانی قوم کے نہایت نزدیک ہوگئے ہیں اور زیادہ تر معاملات میں ان کا موقف بھی ایک ہوگیا ہے۔ 

امام خامنہ ای نے وضاحت کی ہے کہ البتہ شیطانی قوتیں مسلسل ایران مخالف سازشوں میں مصروف ہیں اور وہ آئندہ بھی یہ کوششیں کرتی رہیں گی لیکن ان کو ہر موڑ پر شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی صدر نے خطے میں 7 ہزار بلین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا جبکہ کسی خاص نتیجے پر بھی نہیں پہنچے ہیں، اس کا مطلب شکست کا اعتراف کرنا ہے، شیطان بزرگ اپنی تمام تر کوششوں، وسوسوں اور سازشوں کے باوجود اپنے مقصد تک نہیں پہنچا ہے، صرف پیسہ ہی خرچ کیا ہے۔

رھبر معظم نے عوامی کی اقتصادی مشکلات کو اہم قرار دیتے ہویے کہا کہ اعلی حکام کو سرگرمی سے حل کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ ایران کا مستقبل یقینی طور پر روشن اور تابناک ہے ۔

3722905

نظرات بینندگان
captcha