وزارت اوقاف دوحه کے زیر اہتمام ؛ قطرمیں «قرآن کی خوبصورتیاں» کورس

IQNA

وزارت اوقاف دوحه کے زیر اہتمام ؛ قطرمیں «قرآن کی خوبصورتیاں» کورس

8:09 - July 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3504809
بین الاقوامی گروپ: قطر کی وزارت اوقاف و تبلیغات اسلامی کے تعاون سے گرمیوں میں خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے

وزارت اوقاف دوحه کے زیر اہتمام ؛قطرمیں «قرآن کی خوبصورتیاں» کورس

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العرب کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادے کے لیے«قرآن کی خوبصورتیاں» کورس کا اہتمام  وزارت اوقاف اور مختلف اسلامی اور ثقافتی  اداروں کے تعاون سے کیا گیا ہے 

 

گذشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا کورس تین ہفتوں تک جاری رہے گا، کورس میں قرآن کی دلچسپ کہانیاں اور واقعات کو تربیتی عنوانات سے پیش کی جارہی ہیں۔

 

اداره تبلیغات اور وزارت اوقاف قطر کے مطابق کورس کا مقصد قرآن سے عشق ایجاد کرنا اور قرآنی تعلیمات میں غور و فکر کو رواج دینا ہے۔

 

ادارہ تبلیغات کے نمایندے شیخ عبدالعزیز الحرمی نے کورس کے شرکاء سے خطاب میں انکی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا : وہ لوگ اس طرح کے کورسز سے فایدہ اٹھاتے ہیں جو وقت کی اہمیت کو درک کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآنی کی خوبصورتیاں ختم نہیں ہونگی کیونکہ  قرآن خدا کی کتاب ہے جو رسول اکرم (ص) پر ہماری ہدایت کے لیے اتاری گیی ہے اور یہ کتاب انسانوں کے لیے نور اور برکت کی کتاب ہے اگر وہ اسمیں غور کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ ادارہ تبلیغات کے تعاون سے کورس کے ہمراہ سیمینارز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔/

3728876

نظرات بینندگان
captcha