ایکنا نیوز- روزنامہ عمون کے مطابق فسلطینی اسراء کمیشن اور انسانی حقوق تنظیم کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک
۳۵۳۳ فلسطینی مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں ۶۵۱ بچے اور ۶۳ خواتین سمیت ۴ صحافی شامل ہیں۔
ان افراد کو مختلف علاقوں جیسے قدس، رام الله، الخلیل، جنین، بیت لحم، نابلس، طولکرم، قلقیله، طوباس، سلفیت، اریحا اور غزه سے گرفتار کیا گیا ہے۔
زرایع کے مطبق مختلف جیلوں میں اس وقت ۶۰۰۰ کے لگ بھگ فلسطینی اسیرموجود ہیں۔/