ایکنا نیوز- خبررساں ادارے tsa-algerie.com کے مطابق مصری مصنفہ نوال سعداوی نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام سے گفتگو میں بعض قرآنی آیات کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
مصری رومان نویس کے اس گستاخانہ مطالبے پر ایک وکیل نے عدالت میں توہین قرآن مجید کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔
نوال سعداوی نے ٹی وی ٹاک سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر قرآن مجید، انجلیل اور تورات میں عمومی مفادات کے برعکس بعض آیات موجود ہیں تو انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دین میں ثابت اصول موجود نہیں بلکہ وقت کے تقاضوں کے پیش نظر تبدیلی درست فیصلہ ہے۔
نوال سعداوی اس سے پہلے اسلام میں حجاب کے حوالے سے بھی گستاخانہ بیان دے چکی ہے۔/