ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق وزارت اوقاف فلسطین کے تعاون سے رام اللہ میں اٹھارویں قومی حفظ و تفسیر قرآنی مقابلے منعقد کیے گیے ہیں۔
فلسطین کے وزیر اوقاف یوسف ادعیس کا کہنا تھا: مقابلوں کے ابتدائی مرحلے میں فلسطین کے مختلف علاقوں سے آٹھ سو امیدوار شریک تھے
انکا کہنا تھا: اٹھارویں قومی مقابلوں میں حفظ اور تفسیر کے شعبوں میں طلبا اور طالبات رام اللہ شہر کی وزارات اوقاف کی عمارت میں حصہ لے رہی ہیں۔
ادعیس کا کہنا تھا: مقابلوں میں حفظ کل قرآن کریم بمع تفسیر سوره اسرا، حفظ ۲۰ پارے اور حفظ ۱۰ پارے شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال کے قومی قرآنی مقابلوں میں حفظ کل قرآن ہمراہ تفسیر سورہ آل عمران،حفظ کل اور تجوید،حفظ بیس پارے اور حفظ دس پارے شامل تھے۔/