سوشل میڈیا: ورلڈ کپ میں فرانس کی جیت / اسلاموفوبیا بند کیا جائے

IQNA

سوشل میڈیا: ورلڈ کپ میں فرانس کی جیت / اسلاموفوبیا بند کیا جائے

6:11 - July 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504837
بین الاقوامی گروپ: فرانس ورلڈکپ کا فاتح بن چکا ہے ٹیم میں شامل مسلمان کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے

سوشل میڈیا:ورلڈ کپ میں فرانس کی جیت / اسلاموفوبیا بند کیا جائے

ایکنا نیوز- روزنامه «ڈیلی صباح» کے مطابق پل پوگبا جنہوں نے فاینل میں گول اسکور کیا انکے علاوہ بھی ٹیم میں چھ مسلمان کھلاڑی شامل ہیں۔

 

گذشتہ روز ورلڈ کپ کے فاینل میں جیتنے والی ٹیم میں اسی فیصد کھلاڑی مہاجرین کی نسلوں میں سے ہیں جنہوں نے ورلڈکپ کا اعزاز جیت لیا ہے۔

 

فرانس کی مجموعی آبادی میں مہاجرین کی تعداد صرف سات فیصد بنتی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر مہاجرین اور مسلمان کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے صارفین نے مطالبہ کیا کہ فرانس میں مسلم فوبیا کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ۔

 

ایک صارف نے لکھا ہے: فرانس میں مسلم مخالف قوانین کی کثرت کے باجود یاد رکھنا چاہیے کہ یہی مسلمان تھے جنہوں نے اس اعزاز میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

ایک اور صارف لکھتا ہے: مسلمان اور افریقنوں نے ورلڈ کپ فرانس کی جھولی میں ڈال دیا اب فرانس کو بھی عدالت سے کام لینا ہوگا۔

 

ایک اور صارف نے ٹویٹرپرمسلمان کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے مسلم مخالف قوامین کو شرم آور قرار دیا۔/

3730447

نظرات بینندگان
captcha