سعودی حکام کی جانب سے حجاج کے لیے مخصوص ایپلیکیشن تیار

IQNA

سعودی حکام کی جانب سے حجاج کے لیے مخصوص ایپلیکیشن تیار

12:49 - July 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504856
بین الاقوامی گروپ: سعودی وزارت حج کے مطابق " مناسکنا" کے نام سے زایرین کی رہنمائی کے لیے خصوصی ایپلیکشن تیار کیا گیا ہے

سعودی حکام کی جانب سے حجاج کے لیے مخصوص ایپلیکیشن تیار

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے کلمتین کے مطابق حجاج کرام کی رہنمایی لے لیے ایپلیکیشن تمام موبایل فونز پرنصب کیا جاسکتا ہے۔

 

اس سوفٹ ویر کی مدد سے حجاج کرام حج کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے علاوہ سعودی قوانین سے بھی آگاہ ہوسکتے ہیں۔

 

اپیلیکشن کی مدد سے حجاج پروازوں کے شیڈول اور تمام قریبی ہوٹلز کے بارے میں اطلاعات حاصل کرسکتے ہیں۔

 

ایپیلیکشن میں مناسک حج کے حوالے سے سوال و جواب اور مشکلات سے حکام کو آگاہ کرنا ممکن ہوسکتا ہے اور ویسے بھی مختلف اقوام کی رنگارنگی کی وجہ سے مشکلات کا پیش آنا معمول بن چکا ہے۔

 

وزارت حج کے مطابق اس سوفٹ کو کسی بھی وقت نصب کیا جاسکتا ہے اور سعودیہ میں داخل ہوتے ہی یہ ایپلیکشن کام کرنا شروع کردے گا۔/

3731985

نظرات بینندگان
captcha