عراق؛ ملک گیر مظاہروں کی دعوت

IQNA

عراق؛ ملک گیر مظاہروں کی دعوت

8:46 - July 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3504860
بین الاقوامی گروپ: عراقی صوبہ ذی وقار کے شہر ناصریہ کے مظاہرین نے ملک گیر احتجاج کی دعوت دے دی

عراق؛ ملک گیر مظاہروں کی دعوت

ایکنا نیوز- البوابة نیوز کے مطابق عراقی صوبہ ذی وقار کے شہر ناصریہ کے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بغداد سمیت تمام شہروں میں مشترکہ احتجاج کیا جائے

 

بیان میں کہا گیا کہ تمام شہروں میں عوام حقوق کے لیے مشترکہ طور پر مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام  صرف ایک مطالبہ پر اصرار کریں اور وہ ہے «فساد اورفاسد افراد کا خاتمہ» ، اور اس کے علاوہ دیگر مطالبوں سے ہمارا تعلق نہیں کیونکہ عوام کی مشکلات کے ذمہ دار یہی فاسد افراد ہیں

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے ملک کے جنوبی اور مرکزی شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین

بے روزگاری، حکومتی نااہلی  اور مالی فسادات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

 

نوصوبوں کے علاوہ بغداد میں جمعے کو مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے نتیجے میں دو مظاہرین ہلاک اور کیی دیگر زخمی ہوگیے تھے۔/

3732083

نظرات بینندگان
captcha