ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق حال ہی میں ملایشیاء کے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مہاتیر محمد نے سی این این سے گفتگو کی ہے
مهاتیر محمد نے اسلام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا: بہت کچھ جو لوگ سنتے آرہے ہیں اسلامی دانشوروں یا شخصیات کے آراء اور نظریات ہیں اور اسلام کا حقیقی چہرہ نہیں بلکہ جو قرآن مجید میں بیان کیا گیا ہے وہ مناسب اور معتدل ترین نسخہ کہا جاسکتا ہے۔
مهاتیر محمد نے کہا کہ قرآن مجید جنگ و فساد کی بجائے اکثر مواقعوں پر بھائی چارے اور ہمدردی پر تاکید کرتا ہے اور امن و محبت کا پیغام قرآنی پیغام ہے۔/