شام؛ وزیر اوقاف اور تدریس تفسیر قرآن

IQNA

شام؛ وزیر اوقاف اور تدریس تفسیر قرآن

10:08 - August 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504962
بین الاقوامی گروپ: شامی وزیراوقاف محمد عبدالستار السید نے ایرانی ثقافتی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ حکومتی فیصلے کے رو سے وہ رسمی طور پر درس قرآن کے لیے مصروف عمل ہے

ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق شام میں ایرانی سفیر جواد ترک آبادی  اور ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر ابوالفضل صالحی نیا نے شامی وزیراوقاف محمد عبدالستار السید سے دوطرفہ ثقافتی تعلقات کے حوالے سے ملاقات کی۔

 

ایرانی وفد نے شامی وزیر سے ملاقات میں جنگ کی کامیابیوں پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی صدر اور عوام کی استقامت کے بدولت یہ کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔

 

شامی وزیر اوقاف نے ملاقات میں کہا کہ ہر علاقے پر تسلط کے بعد وزارت اوقاف کے حکام وہاں کا دورہ کرتے ہیں تاکہ اس علاقے سے تمام گمراہ کنندہ اور تکفیری افکار کی کتابوں کو ضبط کیا جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر اس وقت (التفسیر الجامع) لکھ رہا ہوں اور اسکی چھ جلدیں مکمل ہوچکی ہیں تاکہ اس تفسیر کو اسلامی مراکز میں پڑھا سکے۔

محمد عبدالستار السید کے مطابق وہ ہفتے سوشل میڈیا پر تفسیر کا درس دیتے ہیں اور جلد ہی ہفتے میں دو درس دیا جائے گا اور یوں امکانی طور پر چار سال میں تفسیر کا درس مکمل ہوگا ۔/

شام؛  وزیر اوقاف اور تدریس تفسیر قرآن

3738160

نظرات بینندگان
captcha