72 واں یوم آزادی: ’پاکستان کا مقصد انسانوں کی غلامی سے نکلنا تھا‘

IQNA

72 واں یوم آزادی: ’پاکستان کا مقصد انسانوں کی غلامی سے نکلنا تھا‘

13:10 - August 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504966
بین الاقوامی گروپ: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ‘قیام پاکستان کا مقصد انسان کو انسانوں کی غلامی سے نکالنا تھا تاکہ بندہ گان خدا اپنے تصورات کے مطابق آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ںے کہا کہ گزشتہ پوری صدی کے دوران بہت سے نشیب و فراز کے باوجود پاکستان نے اس جانب بہت پیش رفت کی لیکن ہمیں ایمانداری کے ساتھ یہ اعتراف کرنا چاہیے کہ ہم ابھی مکمل طور پر اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکے اس اعتراف کے ساتھ ان وجوہات اور رکاوٹوں پر غور کرنا چاہیے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے‘۔ الملک کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفراء اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ’میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک و ملت کی بہتری و ترقی کے جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ کاروبار مملکت سنبھالنے والوں کی رہنمائی فرمائے اور جذبہ عمل بڑھا دے‘۔

 

ممنون حسین نے کہا کہ میرے عزیز اہل وطن، پاکستان بنانے والے بزرگوں اور آج کی نسل کے درمیان گردش ایام کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کا فاصلہ حائل ہے لیکن اس کے باوجود یہ امر اطمینان بخش ہے کہ نئی نسل کی وطن عزیز کے ساتھ محبت اس کی تعمیر و ترقی کے لیے خواہش زندہ ہے‘۔

نظرات بینندگان
captcha