فلسطینی قوم کا اجماع’صدی کی ڈیل‘ کے خلاف حفاظتی ڈھال ہے: مشعل

IQNA

فلسطینی قوم کا اجماع’صدی کی ڈیل‘ کے خلاف حفاظتی ڈھال ہے: مشعل

14:04 - August 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3504984
بین الاقوامی گروپ: خالد مشعل نے کہا ہے کہ پوری فلسطینی قوم نے اجتماعی طورپر امریکا کی صدی کی ڈیل کی سازش مسترد کردی ہے

ایکنا نیوز- شفقنا- اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے کہا ہے کہ پوری فلسطینی قوم نے اجتماعی طورپر امریکا کی صدی کی ڈیل کی سازش مسترد کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کا اجماع صدی کی ڈیل کی سازش کے سامنےحفاظتی ڈھال ہے۔لندن سے نشریات پیش کرنے والے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خالد مشعل نے کہا کہ ’صدی کی ڈیل‘ کے بارے میں فلسطینی قوم میں کوئی اختلاف نہیں۔

پوری فلسطینی قومی قیادت نے اس سازش کو مسترد کر دیا ہے۔ اندرون اور بیرون ملک تمام فلسطینی نمائندہ اداروں اور شخصیات کا صدی کی ڈیل کے خلاف ایک ہی موقف ہے اور سب نے اسے ایک خطرناک سازش قرار دیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha