IQNA

11:59 - August 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3505020
بین الاقوامی گروپ: فلم فیسٹیول قرطاج کے عنوان سے تیونس میں منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- بغداد پوسٹ کے مطابق قرطاج فلم فیسٹیول کے ڈایریکٹر «نجیب عیاد» نے کہا کہ فیسٹیول کے لیے اب تک ۴۳۳ فلم موصول ہوچکی ہے۔

 

انکا کہنا تھا:  چار سو تنتیس فلم اب تک مرکز کو مل چکی ہیں جنمیں سے ۱۲۳ طویل اور ۳۱۰ مختصر دورانیے پر مشتمل ہیں اور اس تعداد میں ۶۱ شارٹ اور ۱۶ طویل دورانیے کی فلمیں تیونس کی تیار کردہ ہیں۔

 

فیسٹیول انچارج کا کہنا تھا: انتیسیوں فلم فیسٹیول تین سے دس نومبر تک منعقد ہوگا جبکہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب تیونسی دارالحکومت کے اوپر ثقافتی ہال میں منعقد کی جائے گی۔

 

انکا کہنا تھا: فلم فیسٹیول کے ہمراہ «عالمی سینما»، «انڈرمایکروسکوپ» اور «تیونسی سینما پر نظر» کے عنوان سے پروگرامز ہوں گے۔

 

قابل ذکر ہے مذکورہ فلم فیسٹیول کو افریقہ کے قدیم ترین فلم فیسٹیولز میں شمار کیا جاتا ہے۔/

3741929

نام:
ایمیل:
* رایے: