ایکنا نیوز- امت اخبار کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی بہادر لڑکی عہد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الا تمیمی خاندان نے یورپی ممالک میں منعقدہ بعض سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت اور اسرائیل میں قید کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنی تھی۔
اسرائیل فلسطینی بہادر لڑکی عہد الاتمیمی اور اس کے گھروالوں کو پریشان کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ۔8 ماہ جیل کاٹنے کے بعد رہا کی جانے والی عہد الاتمیمی اور اس کے کنبے پر بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔