ایکنا نیوز- الفراتنیوز کے مطابق کربلا پولیس چیف نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا ۔
اپنے بیان میں پولیس سربراہ نے کہا کہ ہوائی، زمینی اور سمندری تمام راستوں کی سیکورٹی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔
آئی جی پولیس نے کربلا آنے جانے والے راستوں پر ایمبولینسیز اور فائربریگیڈ کے لیے راستے مخصوص کرنے کا جایزہ لیا اور امن و امان پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عزاداریوں میں کسی کو فرقہ وارانہ نعرے لگانے کی اجازت نہ ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عزاداری کی کوریج کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں اور تمام موکب لگانے والوں کو بھی ہدایات جاری کردی گیی ہیں۔/