IQNA

8:57 - September 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3505083
بین الاقوامی گروپ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی،235 کلودھماکا خیزمواد،21بارودی سرنگیں برآمد

اسلام آباد:امت نیوز کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے ، ضلع ژوب کے سرحدی علاقے قمردین کاریزمیں سیکیورٹی فورسز نے کارروئی کر تے ہو ئے 235کلودھماکاخیزموادکی 21بارودی سرنگیں برآمد کی ہیں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروئی کر تے ہو ئے محرم الحرام کے موقع پر استعمال کے لیے رکھی جانے والی کلودھماکاخیزموادکی 21بارودی سرنگیں برآمد کی ہیں۔

 

قابل ذکر ہے ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے ،جس کی وجہ سے ملک دشمن عناصر کو زبردست شکست کا سامنا ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے: