IQNA

22:27 - September 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3505092
بین الاقوامی گروپ: کراچی اور بلوچستان میں مشترکہ کارروائی کی اور کالعدم تکفیری تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 3 اغوا کار گرفتارکرلئے ہیں

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسفزئی نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تاوان کی رقم ،اسلحہ اور ایک گاڑی برآمد ہوئی ہے ۔

 

ان کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان میں روح اللہ ، مختار اور نعیم شامل ہیں ،ان کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے ،یہ تمام لوگ اغوا برائے تاوان کی واداتیں کرتے تھے ۔

ملزم نعیم پولیس اہلکاروں کے قتل،اغوا برائے تاوان سمیت دیگر واداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ،گروہ کی گرفتار ی کے لئے مشترکہ کارروائی کی گئی ۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے مزید کہاکہ ملزمان نے6 فروری کو محمد راحیل کو گلستان جوہر سے اغوا کیا اور مغوی کی رہائی کےلئے 10کروڑ روپے تاوان طلب کیا ۔

امین یوسفزئی کا کہناتھاکہ مغوی کے بھائی کو افغانستان کے نمبروں سے تاوان کی کالز آتی تھیںتاہم گھروالوں نے 1کروڑ ڈیڑھ لاکھ روپے دے کر مغوی کو رہا کرایا۔

 
نام:
ایمیل:
* رایے: