ایکنا نیوز- پروگرام «مولانا اور خراسانی عرفا» کے عنوان سے منعقد کیا گیا جسکو مقامی میڈیا نے سراہتے ہوئے اسے " شب مذاھب کے عنوان سے پیش کیا۔ پروگرام میں مساجد، کلیسا اور مذھبی اداروں سے سینکڑوں نمایندے شریک تھے۔
پروگرام میں مختلف مذاہب کے نمایندوں نے وحدت و ہم آہنگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور شرکاء کے مختلف سوالوں کے جوابات دیے گیے۔
پروگرام انچارج توماس شیمل کا کہنا تھا کہ مذاہب نے ثبوت دیا کہ وہ زندہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ایک پرامن اور خوشحال معاشرے میں کردار ادا کرنے کے لیے تمام تر تعصبات سے پاک تعاون کے لیے تیار ہیں۔
«حافظ» انسٹیٹوٹ اور «صوفی لینڈ» مرکز کے تعاون سے منعقدہ پروگرام کے آخر میں شان اہل بیت میں شعراء نے عقیدت کا اظھار کیا۔/