ترکی؛ قومی قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

ترکی؛ قومی قرآنی مقابلوں کا انعقاد

16:16 - September 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3505107
بین الاقوامی گروپ: ترکی کے مذہبی امور کے ادارے کے تعاون سے قرآنی مقابلہ قھرمان مرعش میں منقد کیا گیا

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ترکی کے ادارہ برائے مذہبی امور سے وابستہ تنظیم

«اداره نظارت برایے اشاعت قرآن» کے تعاون سے قومی قرآنی مقابلوں کا فاینل مرحلہ قھرمان مرعش میں منعقد ہوا۔

 

قرآنی مقابلوں میں مساجد کے امام ، موذن کے علاوہ دیگر قرآء شریک تھے ۔

 

ادارہ نظارت برائے اشاعت قرآن کے سربراہ عثمان شاهین (Osman Şahin  کا اس بارے میں کہنا تھا: فاینل مرحلے میں دس قرآء شریک تھے جو ترکی کے تمام شہروں سے منتخب قاریوں سے مقابلے کے بعد اس مرحلے میں پہنچے تھے۔

 

اختتامی مقابلے میں ترکی کے اعلی حکام بھی شریک تھے ۔ ازمیر شہر کے قاری انس کاپوت نے میدان مارلیا جبکہ استنبول شہر کے فاتح وولن دوم اور بورسا شہر کے یحی چلیک سوم پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے ۔

3747634

نظرات بینندگان
captcha