فلسطینی شاعرہ 2 ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

IQNA

فلسطینی شاعرہ 2 ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

23:54 - September 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3505122
بین الاقوامی گروپ:اسرائیلی حکام نے فلسطین کی معروف شاعرہ دارین طاطور کو 2 ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا، ان پر سوشل میڈیا پر 'دہشت گردی پھیلانے' کا الزام لگایا گیا تھا۔

ایکنا نیوز- ڈان - پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی عدالت نے فلسطینی شاعرہ دارین طاطور کو 5 ماہ قید کی سزا سنائی تھی، جس کی وجہ ان کی ایک تحریر کردہ نظم کو قرار دیا گیا تھا، جو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی۔

 

اسرائیلی حکام نے فلسطینی شاعرہ کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کی اور انہیں دامون کی جیل سے رہا کردیا۔

 

جیل سے رہائی پر فلسطینی شاعرہ دارین طاطور کا کہنا تھا کہ '3 سال تک قید اور گھر میں نظر بندی کے بعد آخر کار رہائی کے بعد اچھا محسوس کررہی ہوں'۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے اپنی آزادی حاصل کرلی ہے اور میں اپنی تحریر جاری رکھوں گی، مجھے جو بھی برداشت کرنا پڑا وہ میری تحریر کردہ شاعری کی وجہ سے تھا'۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں اس بات پر انتہائی رنجیدہ ہوں کہ اسرائیلی حکام نے مجھے صرف ایک نظم تحریر کرنے پر قید کی سزا سنائی'۔

 

واضح رہے کہ 31 جولائی کو اسرائیلی مجسٹریٹ نے فلسطینی شاعرہ کو ان کی تحریر کردہ نظم کے لیے مجرم قرار دیا تھا، جسے 'دہشت گردی کو روکنے' کا نام دیا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی۔

 

اس سے قبل 2015 میں 36 سالہ فلسطینی شاعرہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے ’ ریزسٹ، مائی پیپل ریزسٹ ‘ (مزاحمت کرو میرے لوگو) کے عنوان سے ایک نظم تحریر کی تھی۔

 

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی شاعرہ کو 2016 میں رہا کردیا تھا تاہم انہیں ان کے مکان میں نظر بند کردیا گیا تھا۔

 

اسرائیل کے مطابق 2015 میں شروع ہونے والی فلسطینی حملوں کی لہر آن لائن اکسانے کی وجہ سے مزید بڑھی، جسے قانونی طور پر ختم کرنے کے لیے اسرائیل نے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا۔

نظرات بینندگان
captcha