ایکنا نیوز- خبررساں ادارے فلسطین الان کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی تنظیم کے سروے میں بچوں کی حالت زار کا ذکر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا میں موجود نصف فقیروں کی تعداد بچوں کی ہے اور ایک ارب تین سو ملین فقیر دنیا کے ایک سو چار ممالک میں بستے ہین جنمیں سے ۶۶۴ ملین بچوں اور اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی ہے۔
رپورت کے مطابق ایک ارب سے زاید فقیر شہروں کے مضافات اور دیہاتوں میں آباد ہیں جبکہ ۸۳ فیصد نادار افراد افریقہ اور جنوبی ایشیاء میں سکونت پذیر ہیں۔
اس رپورٹ میں بعض ممالک کی مثبت کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں کاوشوں کے نتیجے میں ۲۷۱ ملین افراد غربت کی لکیر سے اوپر کی سطح پر آچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جن افراد کی روزانہ آمدنی ۱,۹۰ ڈالر یا اس سے کم ہے وہ فقیروں کے زمرے میں شمار ہوتا ہے۔/