لکی مروت: مدرسے میں آگ لگ گئ، شعلوں نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا

IQNA

لکی مروت: مدرسے میں آگ لگ گئ، شعلوں نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا

10:23 - September 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3505143
بین الاقوامی گروپ: خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں تھرپارکر کے نواحی گاؤں میں لگنے والی آگ کے باعث گاؤں میں موجود 500 مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔

ایکنانیوز- شفقنا- خیبرپختونخواہ کے ایک مدرسے میں آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے ایک مدرسے میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کے سامان جل کر خاک ہوگئے۔طلبا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم مقامی انتظامیہ تحقیقات کر رہی ہے۔

اس سے قبل رواں سال اپریل میں کراچی کے علاقے بہادر آباد کی ایک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ملبوسات کی دکان میں آگ نے پوری عمارت کو لیپٹ میں لے لیا تھا، آتش زدگی سے دکانیں جل گئیں اور شدید مالی نقصان ہوا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں تھرپارکر کے نواحی گاؤں میں لگنے والی آگ کے باعث گاؤں میں موجود 500 مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے اور گذشتہ سال جنوری میں محمود بوٹی انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی جس میں جھلس کر 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha