مجلس وحدت مسلمین : پاکستان اسلامی ممالک کی جنگ میں مداخلت سے باز رہے

IQNA

مجلس وحدت مسلمین : پاکستان اسلامی ممالک کی جنگ میں مداخلت سے باز رہے

9:30 - October 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3505194
بین الاقوامی گروپ: افغانستان کی جنگ سے درس لینا ہوگا / یمن اور سعودی جنگ میں کودنے کی بجائے ثالث بننا چاہیے

ایکنا نیوز- ضلع ٹھٹہ کے شہر گھارو کی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ فقط عالم اسلام ہی نہیں بلکہ عالم انسانیت کا دشمن ہے اسی لئے رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒ نے اسے شیطان بزرگ یعنی بڑے شیطان کا لقب دیا تھا۔ آل سعود نے امریکہ اور اسرائیل سے دوستی کرکے نہ فقط امت مسلمہ سے خیانت کی ہے ،بلکہ خود اپنی ذلت و رسوائی کا بھی انتظام کیا ہے۔ شیطان بزرگ سے کبھی دوستوں کو بھی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ 
انہوں نے کہا کہ یمن میں جارح قوتوں کی جانب سے بدترین انسانی المیہ وقوع پذیر ہوا ہے، ہزاروں لاکھوں معصوم انسان بھوک سے مر رہے ہیں اور جو بچ گئے ہیں انہیں عالمی سامراجی قوتیں، امریکہ ،اسرائیل، آل سعود اور ان کے اتحادی بمباری کرکے مار رہے ہیں۔ ہم دنیا بھر میں مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ظالم کے خلاف ہیں۔ یہ مظلوم کشمیر کا ہو یمن کا ہو یا فلسطین کا مجلس وحدت مسلمین اس مظلوم کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ پی ٹی آئی حکومت جارحین کے مقابلے میں یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کرے اور جنگ میں کودنے کی پالیسی کسی طرح مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں زائرین کربلا شدید مشکلات کا شکار ہیں، عمران خان خصوصی طور ان زائرین کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدام کریں۔کوئٹہ، کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی جاری ہے، جس کے سد باب کے لئے فوری اقدام کیا جائے۔

نظرات بینندگان
captcha