ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ڈاٹ امارات کے مطابق بین الاقوامی شارجہ کتب نمایش اکتیس نومبرسے دس دسمبر تک شارجہ اکسپو سنٹر میں منعقد ہوگی جسمیں دنیائے عرب کے اہم مصنفنین اور ادیبوں کی شرکت متوقع ہے۔
بین الاقوامی کتب نمایش میں امارات، سعودی عرب، کویت، مصر، سوڈان، اردن، لبنان وغیرہ سے ناشرین اور مصنفین کو دعوت دی گیی ہے ۔
سینتیسیویں بین الاقوامی کتب نمایش میں الجزایر کے رومان نویس احلام مستغانمی، فلسطینی رومان نویس اور شاعر ابراهیم نصرالله، مصری رومان نویس ابراهیم عیسی، معروف عرب لکھاری احمد مراد اور کویت کے معروف رایٹر طالب الرفاعی سمیت دیگر اہم لکھاریوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔/